عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3روپے تک کمی کا امکان ہے، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر کمی کا امکان ہے، پیٹرول کی قیمت کو برقرار بھی رکھا جا سکتا ہےجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان 30ستمبر کو کیا جائے گا، وزیرخزانہ ،وزیراعظم کی مشاورت سے حتمی اعلان کریں گے۔