دوران ڈیوٹی ڈاکٹرز لڈو کھیلنے میں مصروف، پھر کیا ہوا ویڈیو دیکھیں

Admin

 


سول ہسپتال ساہیوال ایک ڈاکٹر اور دو لیڈی ڈاکٹر ڈیوٹی کے دوران ڈیوٹی روم میں لڈو کھیلتےرہے جبکہ مریضوں کے لواحقین انہیں مریضوں کے چیک اَپ کے لئے منتیں کرتے رہے، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمزشیئر کی گئی۔


تفصیلات کےمطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ مریض کے ساتھ آنے والا ایک شخص پریشانی کے عالم میں دوران ڈیوٹی لڈو کھیلنے میں مصروف لیڈی ڈاکٹرز سے شکایت کررہا ہے کہ ڈیوٹی کے وقت آپ سکون سے لڈو کھیلے رہے مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں، بات تلخ کلامی پر پہنچی تو لیڈی ڈاکٹر نے ویڈیو بنانے والے سے سوال کیا کہ آپ کو کس نے کہا ہے ہماری ویڈیو بنائے؟

Post a Comment