بیکری ملازم کی چیف جسٹس پاکستان سے بد تمیزی کی وائرل ویڈیو کا معاملہ کیا ہے

Admin


اسلام آباد میں گذشتہ شب سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں اور اس کی وجہ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو ہے جس میں اسلام آباد کی ایک بیکری سے دوران خریداری وہاں کے ملازم نے ان سے بدکلامی کی۔


یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اس بیکری کے سیل کیے جانے، بیکری ملازم کے غائب ہو جانے سمیت متعدد قیاس آرائیاں اور چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔


بی بی سی نے اس متعلق سوالوں کے جواب ڈھونڈنے کی کوشش کی ہے لیکن اس سے پہلے جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کیا ہے؟


ویڈیو میں کیا ہے؟

پاکستان کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں قائم ایک بیکری سے کچھ خریداری کرنے پہنچے ہیں۔


ویڈیو میں جب ان کے اہلخانہ کی جانب سے مطلوبہ بیکری آئٹمز کا آرڈر دیا جاتا ہے تو بیکری پر موجود سیلز مین جو مبینہ طور پر یہ ویڈیو بنا رہا تھا چیف جسٹس سے پوچھتا ہے کہ کیا وہ قاضی فائز عیسیٰ ہیں۔

چیف جسٹس کی جانب سے اس کی تصدیق کرنے پر وہ بیکری ملازم ان کے ساتھ بدتمیزی اور بدکلامی کرتا ہے۔


اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بیکری کمپنی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں اس ویڈیو کی تصدیق اور اس میں سیلز مین کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کے بارے میں جانتے ہیں، ہمارے کسٹمر ہماری اولین ترجیح ہیں اور ہم ہر کسٹمر کے ساتھ عزت کے ساتھ پیش آنے کا عزم رکھتے ہیں۔

Post a Comment