امیر بالاج کیس احسن شاہ کی بیوی سے متعلق اہم خبر

Admin


سیشن کورٹ لاہور نے امیربالاج کے مرکزی ملزم احسن شاہ کی اہلیہ ملزمہ اریشہ مسعود کی درخواست میں 21 اکتوبر تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور نے احسن شاہ کی اہلیہ اریشہ مسعود کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ پولیس نے شامل تفتیش نہیں کیا کہتے ہیں ایف آئی اے جاکر شامل تفتیش ہوں۔

پراسکیوٹر نے کہا کہ کیس ایف آئی اے کا بنتا ہے،ایف آئی اے تفتیش کرے گی۔


عدالت نے تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمہ اریشہ کی ضمانت میں 21 اکتوبر تک توسیع کردی۔

یاد رہے کہ پولیس نے احسن شاہ کی آڈیو لیک کرنے پر مقدمہ درج کررکھا ہے،تھانہ اچھرہ پولیس نے مقدمہ درج کیا۔

Post a Comment