دنیا میں کروڑوں افراد کو سر درد کی تکلیف کا سامنا ہوتا ہے جو انسان کے روزمرہ کے امور کی انجام دہی میں رکاوٹ بن جاتا ہے
بہت ساری چیزیں سردرد کا باعث بن سکتی ہیں جس میں نیند کی کمی، کوئی پریشانی، ذہنی دباؤ، بہت زیادہ سوچیں اور زیادہ دیر کمپیوٹر یا موبائل وغیرہ کا استعمال شامل ہے۔
اکثر لوگ سر درد کے لیے دوا لینے سے گریز کرتے ہیں اور چاہتے ہیں گھریلو اشیا سے ان کی یہ تکلیف دور ہوجائے۔
تو یہاں ہم چند ایسی ہی چیزوں کا ذکر کررہے ہیں جس سے سر درد سے نجات میں مدد مل سکتی ہے۔
مساج تھراپی
مساج ایک تھوڑا پُر تعیش سا عمل سمجھا جاتا ہے لیکن سر درد کے لیے اس کا اثر حیرت انگیز طور پر مفید ہے، بعض اوقات سر میں درد سخت ورزش کے نتیجے میں پٹھوں کی اکڑن یا غلط انداز میں بیٹھنے کی وجہ سے جسم کے اوپری حصے میں تناؤ کی وجہ سے ہوتا ہے۔
اپنی درمیانی انگلی سے آنکھوں کے درمیان یا پیشانی کے آغاز کی جگہ کو مساج کریں، اپنی انگلی کو گھڑی کی سوئیوں کی طرح دو سے تین منٹ تک گھمائیں اس سے آپ کو شدید سردرد سے نجات مل سکے گی۔
گرم یا ٹھنڈی ٹکور
پٹھوں کے تناؤ سے ہونے والے سر کے درد کے لیے، گرم یا ٹھنڈی ٹکور راحت فراہم کر سکتی ہے۔ ٹھنڈے حصے کے لیے، آپ کی جلد کو نقصان پہنچانے سے بچنے کے لیے ایک پتلے کپڑے سے ڈھانپ کر آئس پیک یا کپڑے میں لپیٹ کر برف کا استعمال کریں۔
آئس پیک یا ایک کپڑے کو ٹھنڈے پانی میں ڈبو دیں پھر اسے نکال کر لپیٹ لیں اور پھر اپنی پیشانی یا گردن کے پیچھے رکھ دیں تاکہ سخت مسلز کو سکون مل سکے