بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار ملازمین کا داخلہ بند کردیا گیا ۔
سی ٹی او نے بغیر ہیلمٹ تمام ملازمین کا ٹریفک دفاتر میں داخلہ بند کردیا۔کوئی بھی ٹریفک اہلکار، پولیس اہلکار دفاتر، پولیس لائنز میں داخل نہیں ہوگا۔روڈ پر بھی کوئی بغیر ہیلمٹ ٹریفک اہلکار نظر آیا تو چالان کےساتھ محکمانہ کارروائی ہوگی۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ایس پیز اور سرکل افسران کو خود کارروائی کا حکم دے دیا
سی ٹی او نے کہا ہیلمٹ پر زیروٹولرنس پالیسی ہے، عملدرآمد یقینی بنائیں، موٹرسائیکل کا لائسنس بنوانے کیلئے آنے والوں کیلئے بھی ہیلمٹ لازمی قرار دیا گیا