بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لیے خوشخبری

Admin


 بجلی کے بلوں میں کمی لانا آج کل ہر گھر کیلیے ایک اہم ضرورت بن چکا ہے، گھر کے کرایوں اور عام انسان کی تنخواوں سے زیادہ بجلی کے بل آجاتے ہیں۔

چند آسان طریقوں سے نہ صرف بجلی کی بچت کی جا سکتی ہے بلکہ اخراجات میں بھی نمایاں کمی کی جا سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے پہلے بجلی کی بچت کرنے والی LED لائٹس کا استعمال کریں، جو عام لائٹس کی نسبت زیادہ دیرپا اور کم بجلی استعمال کرتی ہیں۔


اس کے علاوہ غیر ضروری چیزوں کو بند کرنے کی عادت ڈالیں، خاص طور پر جب وہ استعمال میں نہ ہوں، کمپیوٹر، ٹی وی، چارجرز اور دیگر الیکٹرانک آلات کو جب استعمال نہ کر رہے ہوں تو انہیں پلگ سے نکال دیں۔ یہ آلات اس وقت بھی بجلی استعمال کرتے ہیں جب وہ بند ہوں لیکن پلگ میں لگے رہتے ہیں

ایئر کنڈیشنر کی جگہ پر پنکھے کا استعمال کرنا بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر ایئر کنڈیشنر کا استعمال ضروری ہو تو اسے 24 ڈگری سیلسیس پر سیٹ کریں تاکہ بجلی یونٹ میں نمایاں کمی ہو۔

گھر میں موجود فرج اور واشنگ مشین جیسے بڑے الیکٹرانک آلات کو ان کے مؤثر طریقے سے استعمال کریں۔ فرج کو مناسب درجہ حرارت پر رکھیں اور اس کے دروازے کو غیر ضروری طور پر کھولنے سے گریز کریں۔ واشنگ مشین کو بھر کر چلائیں تاکہ پانی اور بجلی کی بچت ہو سکے۔


بجلی کے استعمال کو مانیٹر کرنے کے لیے گھریلو چیزوں کا استعمال صحیح وقت پر کریں، تاکہ آپ یہ جان سکیں کہ کس چیز پر زیادہ بجلی خرچ ہو رہی ہے۔


آخری بات یہ ہے کہ قدرتی روشنی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ دن کے وقت کھڑکیاں کھول کر ہوا اور روشنی کا فائدہ اٹھائیں۔ ان سادہ تدابیر کے ذریعے آپ بجلی کے بلوں میں کمی لانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں

Post a Comment