مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر، ہول سیل میں چینی مزید سستی کردی گئی ۔
ہول سیل میں چینی مزید 6 روپے کلو سستی ہوکر 122 روپے پر آگئی ، تاہم سرکاری ریٹ لسٹ میں تاحال چینی 137 روپے کلو پر برقرار ہے۔
چیئرمین ہول سیل گروسرز عبدالروف ابرہیم نے کہا ہے کہ چینی 100 روپے کلو پر آئے گی ، اس سال گنے کی فصل 20 فیصد زیادہ ہوگی، چینی وافر مقدار میں موجود ہے ، کمشنر کراچی ریٹ لسٹ میں چینی سستی کیوں نہیں کررہے ۔