شہری سے رشوت مانگنے والا اسسٹنٹ سب انسپکٹر گرفتار

Admin


 لاہور میں شہری سے 70 ہزار روپے رشوت مانگنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر( اے ایس آئی) کو گرفتار کرلیا گیا۔


پولیس حکام کے مطابق لاہور اے وی ایل ایس کے اے ایس آئی وسیم نے شہری سے 70 ہزار روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ رشوت کا میسج شہری کے بجائے اعلی افسر کو بھیج دیا۔ اعلی افسر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی وسیم کو حوالات میں بند کردیا۔ اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے مطابق کوئی بھی رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی

Post a Comment