گریڈ 1 سے 22 تک کے ملازمین کے لیے ہاؤس رینٹ میں 45 فیصد اضافہ

Admin

 

وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں گریڈ 22 کے ملازمین کے لیے مکان کے کرائے کی حد کو 98,444 روپے سے بڑھا کر 1,42,743 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر شہروں میں یہ حد 89,230 روپے سے بڑھا کر 1,25,989 روپے کر دی گئی ہے۔

ads

اسی طرح، گریڈ 21 کے ملازمین کے لیے اسلام آباد میں کرایہ 82,261 روپے سے بڑھا کر 1,19,278 روپے اور دیگر شہروں میں 71,107 روپے سے بڑھا کر 98,378 روپے ماہانہ مقرر کیا گیا ہے۔ گریڈ 17 اور 18 کے ملازمین کے لیے اسلام آباد میں اب 59,669 روپے جبکہ دیگر شہروں میں 49,808 روپے کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح، گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کے کرائے کی حدود میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، جو تمام شہروں میں مختلف گریڈز کے مطابق مقرر کیے گئے ہیں۔

Post a Comment