پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے؟ بڑی خبر آگئی

Admin




  یکم ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے تاہم اصل سوال یہ ہے کہ پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے؟


تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان کے باعث پاکستانی عوام کو بھی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔


پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی تجویز سامنے آگئی ہے، ذرائع نے بتایا کہ ایک لیٹر پٹرول کی قیمت میں2 روپے 97 پیسے کمی کی تجویزہے۔


ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 31 پیسے سستا کرنے ، ایک لیٹر مٹی کا تیل 1 روپے 39 پیسے سستا اور ایک لیٹر لائٹ اسپیڈ ڈیزل 1 روپے 96 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے۔


ردوبدل کی تجویز کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا ، جس کا یکم ستمبر 2024 کو نئی قیمت پراطلاق ہوگا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مجوزہ کمی آئی ہے، امریکی خام تیل دوہفتے میں 3.60فیصدکمی سے 74.69ڈالرفی بیرل تک گرگیا جبکہ لندن برینٹ آئل دو ہفتے میں 2.34 فیصد کمی سے 74.69 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔

Post a Comment