ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی نے بھڑکیں مارکربانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی کو نقصان پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی احتجاج کروا کر اپنے لیے ریلیف لینا چاہتے ہیں لیکن ریلیف دینے والےبھی بڑے پکےہیں وہ پریشر میں نہیں آئیں گے، محسوس ہورہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی مزیدکچھ عرصہ جیل میں رہیں گے۔
منظور وسان کا کہنا تھاکہ حکومتی سسٹم چلےگا،مگر چہرے تبدیل ہونگے، وزیراعظم شہباز شریف موجودہ حالات میں کچھ کمال دکھاگئےتوبچ جائیں گے